تذکرہ
مستند،بنیادی اور عام فہم اسلامی تعلیمات
عقائد
سبق نمبر 1
بنیادی باتیں

اس سبق میں ہم درج ذیل 3 بنیادی باتوں کا علم حاصل کریں گے

عقیدہ کی تعریف
عقیدہ کی اہمیت
عقیدہ اور عمل میں فرق
1۔ عقیدہ کی تعریف

عقیدہ: ہر وہ بات جس کو دل سے سچا ماننا ایک مسلمان کیلئے ضروری ہو اور اس کا انکار کرنے سے مسلمان کا ایمان ختم ہو جائے، اس کو عقیدہ کہتے ہیں۔

مثال: ہر مسلمان کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی سمجھے۔ اگر کوئی شخص ایسا نہیں سمجھتا تو وہ مسلمان نہیں رہے گا۔ لہٰذا یہ کہا جائے گا کہ ختمِ نبوت اسلامی عقیدہ ہے۔
عقیدہ کی جمع عقائد ہے، یعنی ایسی بہت سی باتیں جن کو سچ ماننا ایک مسلمان کیلئے ضروری ہے۔
اس تسلیم کرنے کو ایمان کہتے ہیں اور بعض اوقات عقائد کو ایمانیات بھی کہا جاتا ہے۔
2۔ عقائد کی درستگی کی اہمیت

گناہگار مسلمان اپنے گناہوں کی سزا بھگتنے کے بعد ایک نہ ایک دن جنت میں چلا جائے گا، لیکن اگر مسلمان کا عقیدہ خراب ہو گیا تو وہ اگرچہ دنیا میں اپنے آپ کو مسلمان سمجھتا رہے، مگر آخرت میں اسے کبھی معافی نہیں ملے گی۔

لہٰذا ہر مسلمان کو اپنے بنیادی عقائد کی درستگی کی ہر وقت فکر کرتے رہنا چاہئے۔
اس کا بنیادی علم حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
3۔ عقیدہ اور عمل میں فرق

عقیدہ انسان کے دل و دماغ میں ہوتا ہے۔ یعنی انسان کہتا ہے کہ میں اس بات کو دل سے سچا مانتا ہوں۔ زبان سے وہ اس عقیدہ کا اظہار کرتا ہے جبکہ اصل عقیدہ اس کے دل و دماغ میں ہوتا ہے۔ یعنی کسی بات کو سچ یا جھوٹ سمجھنا یہ انسان کے دل و دماغ کا کام ہے نہ کہ اس کے ہاتھ پاؤں وغیرہ ظاہری اعضا کا۔

لہٰذا یہ ممکن ہے کہ ایک آدمی کا عمل تو نیک نہ ہو لیکن اس کا عقیدہ درست ہو۔ اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ایک آدمی کا عمل نیک ہو لیکن عقیدہ درست نہ ہو۔
یہ تفصیل اس لیے بتائی گئی تاکہ ہمیں اس کا احساس ہو سکے کہ عمل کی درستی کے ساتھ عقیدہ اور ایمان کی درستی اور حفاظت بہت زیادہ اہم کام ہے۔
لہٰذا ذیل کے نقشہ سے مزید وضاحت ہو جائے گی:
1۔ عقیدہ اور عمل دونوں درست = کامل مسلمان
2۔ عقیدہ درست اور عمل کمزور = کمزور مسلمان (آخرت میں سزا کے بعد جنت میں جائے گا)
3۔ عقیدہ خراب اور عمل درست = آخرت میں کبھی جنت میں نہیں جائے گا
سبق نمبر 2 کا تعارف درج ذیل ہے
عقائد
سبق نمبر 2
بنیادی عقائد

اس سبق میں ہم چند ایسے بنیادی عقائد کا تذکرہ کریں گے جن کی واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے ایک مسلمان میں مختلف غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔

1۔ اللہ تعالی کی رضا مندی اسلام کے علاوہ کسی اور دین سے حاصل نہیں کی جاسکتی
2۔اسلام زندگی گذارنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔
3۔ اسلام قیامت تک محفوظ رہے گا
4۔ علماء حقہ بھی قیامت تک موجود رہیں گے
5۔ قرآن و حدیث کی تشریح بھی محفوظ ہے
Basic Knowledge of Islam

We are striving to provide basic knowledge of Islam in a simple and easy-to-understand manner through this website.

Our goal is to make it easy for every Muslim to learn the essential teachings of Islam. If a person gives just 10 minutes daily with focus and sincerity, it becomes very easy to gain basic Islamic knowledge.

All the content provided here is based on the teachings of the Quran and Sunnah to ensure authentic and reliable knowledge.

On this page, we present a "Basic Aqaid Course" in Urdu, which is divided into 12 lessons.

Each lesson covers the fundamental beliefs (Aqaid) of Islam in a simple and concise way, so that people of all ages can easily understand and strengthen their faith.