اس سبق میں ہم درج ذیل باتیں سیکھیں گے۔
اللہ تعالیٰ کی رضامندی اسلام کے علاوہ کسی اور دین سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔
ہمارے پیارے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں، اب قیامت تک کوئی اور نبی نہیں آئے گا، اور جو دین اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمایا وہ بھی آخری دین ہے۔
اسلام زندگی گزارنے کا بہترین اور مکمل طریقہ ہے۔
1۔ پیدا کرنے والے سے طریقہ پوچھا جائے کہ میں زندگی کس طرح گزاروں۔ جو طریقہ اللہ تعالیٰ بتائیں گے وہ زیادہ بہتر ہوگا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ہے اور وہ ہماری ضروریات، خواہشات اور جذبات کو ہم سے زیادہ جانتے ہیں۔ یہی طریقہ اسلام ہے جو ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ملا۔
2۔ خود یا چند انسان مل کر کوئی قانون بنائیں کہ اس طرح زندگی گزارنی ہے۔ یہ طریقہ انسان کی زندگی کے لیے مکمل اور بہتر نہیں ہو سکتا، کیونکہ انسان کا علم، عقل اور فہم محدود ہے اور وہ تمام انسانوں کے جذبات و احساسات کا احاطہ نہیں کر سکتا۔
ایک اہم بات: اگر ہم اسلامی احکام پر مکمل عمل نہ بھی کر سکیں تب بھی ہمارا عقیدہ یہی ہونا چاہیے کہ بہترین طریقہ زندگی اسلام ہی ہے۔
دین اسلام کے احکام قیامت تک محفوظ رہیں گے۔ اس کی دلیل سمجھنے کیلئے درج ذیل 2 بنیادی باتیں سمجھئے۔
2۔ اللہ تعالیٰ کی سنت یہ ہے کہ ہر زمانہ کے لوگوں کی ہدایت کا انتظام موجود ہوتا ہے، تاکہ قیامت میں کوئی انسان یہ نہ کہہ سکے کہ جس زمانہ میں وہ موجود تھا اس وقت کوئی ایسا طریقہ موجود ہی نہیں تھا جس پر عمل کیا جاتا۔
موجودہ زمانہ میں ایک غلط فہمی مسلمانوں میں عام ہے کہ اب صحیح علماء موجود نہیں ہیں، ہم دین کس سے سیکھیں۔
لہٰذا علماءِ حقہ اور صالح علماء جو قرآن و سنت پر عمل بھی کرتے ہیں، دین کی تعلیمات کی ہر قسم کی تحریفات سے حفاظت بھی کرتے ہیں اور عوام کی تعلیم و تربیت کی کوشش بھی کرتے ہیں، ہر زمانہ میں موجود رہتے ہیں۔
چند ایسے کلمات ہیں جن کو عربی میں یاد کرنا اور ان کا مطلب سمجھنا ایک مسلمان کیلئے ضروری ہے۔
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ
أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ أَبَدًا أَبَدًا، ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَىٰ عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ
آمَنْتُ بِاللّٰهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ مِنَ اللّٰهِ تَعَالَى وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ
Iman-e-Mufassal explains the basic aqaid of Islam in detail. It is very essential for every Muslim to understand these beliefs properly.