اسلام کی اہمیت

درج ذیل دو باتوں پر یقین رکھنا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے۔

اسلام کے علاوہ زندگی گذارنے کا کوئی بھی طریقہ اللہ تعالی کو پسند نہیں ہے یعنی اللہ تعالی کے ہاں دین صرف اسلام ہی ہے۔

اسلام زندگی گذارنے کا سب سے بہترین اور معتدل طریقہ ہے۔

یہ دونوں باتیں ہمیں قران پاک کی بہت سی آیات اور احادیث میں بتائی گئی ہیں۔اگر ایک مسلمان کو ان دونوں باتوں پر پختہ 

ایمان ہوگا تو اس کو دو فائدے حاصل ہوں گے۔

پہلا فائدہ

ایسے مسلمان کو یہ یقین ہوگا کہ اگر میں نے اسلام کی رہنمائی کے بغیر زندگی گذاری تو اللہ تعالی مجھ سے خوش نہیں ہوگے۔ 

لہذا وہ ہر کام کرنے سے پہلے یہ سوچے گا کہ کیا اس کام کی دین اسلام میں اجازت ہے یا نہیں۔اگر اجازت ہے تو اللہ تعالی 

تعالی اس کام کے کرنے سے خوش ہوں گے ورنہ ناراض ہوں گے۔

دوسرا فائدہ

جب یہ یقین ہوگا تو مسلمان دین کے احکام کو بہترین سمجھے گا اور اس کو دین پر عمل کرتے ہوئے یہ یقین ہوگا کہ 

عبادت کرنے کا ،کاروبار کرنے کا،معاشرتی زندگی کا،دل کے جذبات سے متعلق جو ہدایات اسلام نے دی ہیں یہ سب 

بہتر ہدایات ہیں۔ان سے بہتر کوئی دوسرا دین رہنمائی نہیں کر سکتا۔

اسلام کی اہمیت - قرآنی آیات و احادیث
اسلام کی اہمیت
ایک مسلمان کیلئے درج ذیل دو باتیں جاننا ضروری ہیں:
  • اسلام زندگی گزارنے کا سب سے بہترین اور معتدل طریقہ ہے۔
  • اسلام کے علاوہ کوئی بھی زندگی گزارنے کا طریقہ اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ہے۔
یہ دونوں باتیں ہمیں قرآن پاک کی بہت سی آیات اور احادیث میں بتائی گئی ہیں۔ اگر ایک مسلمان کو ان دونوں باتوں پر پختہ ایمان ہوگا تو وہ اپنے اسلام کو اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت سمجھے گا۔ اور جب اسے یہ یقین ہوگا کہ دین اسلام ہی زندگی گزارنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے تو وہ اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں اسلامی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
قرآنی آیات - سورۃ آل عمران اور البقرة
القرآن - سورۃ نمبر 3 آل عمران
آیت نمبر 19
اِنَّ الدِّيۡنَ عِنۡدَ اللّٰهِ الۡاِسۡلَامُ ۗ وَمَا اخۡتَلَفَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ بَغۡيًا ۢ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ ۞
بیشک دین اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے، اور اہلِ کتاب نے علم آجانے کے بعد محض آپس کی ضد کی وجہ سے اختلاف کیا، اور جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرے تو اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 3 آل عمران
آیت نمبر 85
وَمَنۡ يَّبۡتَغِ غَيۡرَ الۡاِسۡلَامِ دِيۡنًا فَلَنۡ يُّقۡبَلَ مِنۡهُ‌ ۚ وَهُوَ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ ۞
جو کوئی شخص اسلام کے سوا کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے گا تو اس سے وہ دین قبول نہیں کیا جائے گا، اور آخرت میں وہ ان لوگوں میں شامل ہوگا جو سخت نقصان اٹھانے والے ہیں۔
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 217
وَمَنۡ يَّرۡتَدِدۡ مِنۡكُمۡ عَنۡ دِيۡـنِهٖ فَيَمُتۡ وَهُوَ كَافِرٌ فَاُولٰٓئِكَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ ۚ وَاُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ ۞
اور اگر تم میں سے کوئی شخص اپنا دین چھوڑ دے اور کافر ہونے کی حالت ہی میں مرے تو ایسے لوگوں کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں اکارت ہوجائیں گے، ایسے لوگ دوزخ والے ہیں، وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔

ایک مسلمان کیلئے درج ذیل دو باتیں جاننا ضروری ہیں۔1

۔  اسلام زندگی گذارنے کا سب سے بہترین اور اور معتدل طریقہ ہے۔ 2۔اسلام کے علاوہ کوئی بھی زندگی گذارنے کا طریقہ اللہ تعالی کو پسند نہیں ہے۔ یہ دونوں باتیں ہمیں قران پاکی کی بہت سی آیات اور بہت سی بتائی گئی ہیں۔اگر ایک مسلمان کو ان دونوں باتوں پر پختہ ایمان ہوگا تو اس کو اپنے اسلام اللہ تعالی کی سب سے بڑی نعمت سمجھے گا۔اور جب اس کو یہ یقین ہوگا کہ دین اسلام ہی زندگی گذارنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے تو وہ اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں اسلامی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس بارے میں قرانی آیات اور احادیث