صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
صحابی کا مطلب اور صحابی کسے کہتے ہیں
صحابہ کرام کی اہمیت اور مقام
تمام صحابہ کرام محفوظ ہیں
عشرہ مبشرہ اور خلفائے راشدین کا تعارف
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تاریخ
خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
صحابی کی تعریف
صحابی کا لفظی معنی ہے "ساتھی"، لیکن شریعت کی اصطلاح میں صحابی سے مراد ہر وہ شخص ہے جس نے ایمان کی حالت میں جاگتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہو اور ایمان ہی کی حالت میں اس کی وفات ہوئی ہو۔
"جاگتے ہوئے" کی قید اس لیے لگائی گئی ہے کہ اگر کسی نے نیند کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہو تو وہ صحابی نہیں کہلائے گا۔
تمام صحابہ محفوظ ہیں
کیا تمام صحابہ درجہ کا درجہ برابر ہے؟
1۔ سبقت فی الاسلام
جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بالکل ابتدا میں اسلام لائے ان کو بعد میں اسلام لانے والوں پر فضیلت حاصل ہے۔
2۔ ہجرت مدینہ
جن صحابہ کرام نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمائی ان کو بھی خاص فضیلت حاصل ہے۔
3۔ غزوہ بدر
جن صحابہ نے غزوہ بدر میں شرکت فرمائی ان کو بھی خاص فضیلت حاصل ہے۔
4۔ انصار
جن صحابہ نے مدینہ ہجرت کرنے والے صحابہ کی نصرت کی ان کو بھی اللہ تعالی نے خاص فضیلت عطا فرمائی۔
5۔ بیعت رضوان
جو صحابہ نے صلح حدیبیہ کے موقع پر بیعت میں شریک تھے انکی بھی قران پاک میں اللہ تعالی نے خاص تعریف بیان کی ہے۔
6۔ فتح مکہ سے پہلے ایمان
جو صحابہ فتح مکہ سے پہلے ایمان لائے قران پاک میں اللہ تعالی نے ان کی افضیلت کا بتایا۔
7۔ خلافت راشدہ
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خلفائے راشدین کی فضیلت بیان کی۔
8۔ عشرہ مبشرہ
10 صحابہ کرما کو ایک ہی مجلس میں جنت کی خوشخبری دی گئی۔ان صحابہ کی خاص فضیلت ہے۔
چند ممتاز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
اولین صحابہ میں سے ہیں، ہجرت مدینہ فرمائی، خلیفہ اول ہیں اور عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ نبی کریم ﷺ کے سفر ہجرت کے ساتھی بھی تھے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ
سابقین اولین میں سے ہیں، غزوہ بدر اور صلح حدیبیہ میں شریک ہوئے، اور عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ آپ عدل و انصاف کا عظیم نمونہ ہیں۔
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
دو ہجرتیں کیں، خلیفہ ثالث ہیں اور عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ قرآن مجید کی تدوین کا عظیم کارنامہ انجام دیا۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
سابقین اولین میں سے ہیں، نبی ﷺ کے قریبی رشتہ دار اور داماد ہیں، ہر اہم معرکے میں شریک رہے اور خلیفہ چہارم ہیں۔
حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ
عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں، غزوہ احد میں نبی ﷺ کی حفاظت کرتے ہوئے بڑی قربانی دی اور شدید زخمی ہوئے۔
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ
عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں اور اسلام کے ابتدائی دور میں ایمان لائے۔ آپ کو "حواری رسول" بھی کہا جاتا ہے۔
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ
عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں، ہجرت فرمائی اور اپنی سخاوت اور تجارت کے ذریعے اسلام کی بہت خدمت کی۔
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ اسلام کے ابتدائی دور میں ایمان لائے اور اسلام کے عظیم مجاہدین میں شمار ہوتے ہیں۔
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ
عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ سابقین اولین میں سے ہیں اور اسلام کی دعوت و اشاعت میں اہم کردار ادا کیا۔
حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ
عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے آپ کو "امین الامۃ" یعنی امت کا امانت دار فرمایا۔